• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں حب الوطنی کے فروغ کیلئے سیشن 8اکتوبر کو ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران میں حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے خصوصی سیشن کا انعقاد کل 8 اکتوبر 2026ء کو کیا جائے گا، یہ پروگرام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے، تقریب 8 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے 12 بجے تک ایم کے پاشا جناح ہال، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ہوگی، سرگرمی کی نگرانی شعبہ فزیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران کریں گے،وائس چانسلر آفس کی جانب سے تمام متعلقہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید