ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں خودکشی کرنے والا 20سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے سٹی جلالپور کے علاقے موضع موچی پنوہان کا رہائشی اشفاق نے گھریلوں تنازعہ پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم والی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لا ئے جہاں ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتال ریفر کردیا نشتر ہسپتال میں مذکورہ نوجوان کا علاج معالجہ جاری تھا کہ دوران علاج چل بسا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی خودکشی کے متعلق تفتیش کا آغاز کیا تو وجہ شادی کا معاملہ معلوم ہوا پولیس نے نوجوان کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔