ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں‘ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار گیس میٹر منقطع کر دئیے گئے، ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا، تین میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دئیے گئے ۔