ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تین روزہ ذہنی صحت منایا گیا اس موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کا مقصد نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنا اور نفسیاتی مسائل سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔ اس دوران طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ، ویڈیو گرافی مقابلہ اور پوسٹر نمائش مقابلہ منعقد ہوئے، جن میں شرکاء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔