• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن پنجاب کا ویٹرنری اداروں کا مانیٹرنگ دورہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن پنجاب ڈاکٹر خالق شفیع نے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قائم مختلف ویٹرنری اداروں کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن پنجاب نے مختلف ویٹرنری اداروں میں عملے کی حاضری اور بروقت ڈیوٹی، مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سیرا ویکسین سٹاک و ریکارڈ، SPMS 9211 سسٹم پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپ لوڈنگ سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے ٹور پروگرامز کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر مویشی پال حضرات سے فراہم کردہ لائیوسٹاک سروسز کے حوالے سے براہِ راست فیڈ بیک بھی لیا گیا۔ معائنہ کیے گئے اداروں میں سی وی ایچ ملتان، ایگری مال ملتان سی وی ایچ جہانیاں ، ٹبہ سلطان پور، وہاڑی، 202ڈبلیو بی، سی وی ایچ خانیوال اور دیگر شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید