کرپشن کیس: سابق مئیر ملتان نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

January 20, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ یاد رہے کہ سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن نے 11 جنوری کو سابق مئیر سمیت ایگزیکٹو انجنیر عباس سرور نقوی اور کنٹریکٹر عمار صدیقی کی عبوری درخواست ضمانتوں کو خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ باقی دو ملزمان پہلے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں ، نوید آرائیں اور دیگر کے خلاف گزشتہ سال زینتھ پلازہ کے نقشہ کی غیر قانونی منظوری دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔