آر پی او ملتان کا تھانہ کینٹ کا اچانک دورہ ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی سرزنش

January 20, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے تھانہ کینٹ کا اچانک وزٹ کیا ۔ بروقت تھانے نہ پہنچنے پرڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی سرزنش کی۔ آر پی او نے کہا کہ افسران دفاتر میں وقت کی پابندی کریں۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک اور محرر تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور تھانے کے ریکارڈ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تھانے میں حوالات ،بلڈنگ اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی۔