ایکسپورٹرز ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے , ملک نوید اعوان

January 20, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹڑ) وزیراعظم عمران خان اپنی ہر تقریر میں ایکسپورٹ کو بڑھانے اور ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے مگر افسوس کہ گزشتہ چند عرصہ سے ایسوسی ایشن چند بنیادی مسائل کا شکار ہے جس کے حوالے سے ہم نے بے تحاشہ بار گورنر خیبرپختونخوا،وزیر اعلیٰ،منرل ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کو خطوط لکھے مگر افسوس تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے ان خیا لات کا اظہاآل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک نوید اعوان نے ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ کہ ایک طرف کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے تو دوسری جانب پولیس والے بغیر کسی وجہ سے مبینہ طور پر ہمارے ممبران جو کہ دوسرے صوبوں سے یہاں کاروبار کے لئے آتے ہے کو پولیس والے ڈرا دھمکا کر تھانہ لے جاتےہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے جبکہ ایکسپورٹرز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم سالانہ کروڑوں روپے ذرائع مبادلہ کی مد میں حکومتی خزانہ میں جمع کرتے ہیں .