مصنوعی سیارچے خلا میں آلودگی پھیلا رہے ہیں، فلکیاتی ماہرین

January 21, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ تجارتی بنیادوں پر اسپیس ایکس سمیت مختلف کمپنیوں کی جانب سے مدار میں چھوڑے جانے والے سیارچوں کی وجہ سے زمین کا نچلا مدار آلودہ ہو رہا ہے جس سے ماہرین کو فلکیاتی تصاویر لینے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اس صورتحال کی وجہ سے زمین کو شہابیوں سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ آسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسپیس ایکس سمیت مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھیجے گئے ہزاروں مصنوعی سیارچے فلکیاتی تصاویر کو خراب کر رہے ہیں کیونکہ مصنوعی سیٹلائٹس کی وجہ سے حاصل کی جانے والی تصاویر خراب ہو جاتی ہیں اور اصل ڈیٹا حاصل نہیں ہو پاتا۔ ان تصاویر میں سیٹلائٹس کی جانب سے چھوڑی جانے والی روشنی کی لکیر (Streak) نظر آتی ہے۔