برطانیہ میں ہائی کمیشن پاکستان کا جعلی ویزا ویب سائٹ کے حوالے سے انتباہ

January 21, 2022

لندن ( جنگ نیوز)پاکستان ہائی کمیشن لندن کے علم میں آیا ہے کہ http://pakistanvisaonline.org کے نام کے ساتھ ایک غیر قانونی پاکستانی ویزا درخواست کی ویب سائٹ کام کر رہی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ذاتی ڈیٹا کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال یا مالی نقصان سے بچنے کیلئے، وہ صرف پاکستان کی سرکاری ویزا ویب سائٹ: https://visa.nadra.gov.pk/e-visa/ کااستعمال کریں۔ ہائی کمیشن اس سلسلے میں مناسب کارروائی کے لیے متعلقہ حکام سے پہلے ہی رابطہ کر چکا ہے۔