2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

January 21, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،خاتون اور سمیت 2افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 21 سالہ اکمل حسن جاں بحق ، 18 سالہ محمد حسن زخمی ہوگیا ، متوفی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، الآصف اسکوائر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 22 سالہ عبداللہ جاں بحق ، 18 سالہ عاصم زخمی ہوگیا، بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فوری شناخت نہیں ہوسکی، احسن آباد فیز 2 انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹریفک حادثے میں 31 سالہ اشفاق جاں بحق ہوگیا ،نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 21 سالہ عبدالواسع جاں بحق ہوگیا ،متوفی نارتھ ناظم آبا د کا رہائشی اور نجی یونیورسٹی کا طالب علم تھا،علاوہ ازیں ،سہراب گوٹھ کے علاقےمچھر کالونی میں گھر سے 65 سالہ سیعد قادر کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق بظاہر متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے ، ڈیفنس گارڈن اپارٹمنٹ فیز ون بلاک 29 فلیٹ نمبر 10 سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 70 سالہ بانو صدیق کی لاش ملی،پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے ، گھر میں اکیلی رہتی تھی، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے۔