کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا، ضیاء عباس

January 21, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، یہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، سندھ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا کالا قانون واپس لے،کراچی کی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہر کی مرکزی شاہراہیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں، علا قوں کی سڑکیں تباہ حال ہوچکی ہیں۔