نسلہ ٹاور تعمیرات، سابق ڈی جیز ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 21 افسران کے خلاف مقدمہ درج

January 21, 2022

کراچی(این این آئی)نسلہ ٹاور کی تعمیرات کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے سابق ڈی جیز منظور کاکا اور آشکار داور سمیت 21افسران پر کیس داخل کردیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے انسپکٹر زاہد میرانی کی درخواست پر ایس بی سی اے افسران، سندھی مسلم سوسائٹی اور ماسٹر پلان کے افسران پر کیس داخل کیا گیا۔غالب منصور، نوید بشیر، اسلام احمد خان، محمد آصف، یونس ھاشم، محمد جاوید ،علی مہدی، ولایت علی، عرفان قریشی، بشیر احمد، صفدر مگسی، فرحان قیصر کے نام بھی ایف آ آر میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ بلڈر امین درزی، سابقہ مختار کار خیر محمد ڈاہری، سمیع سومرو کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔