2050 تک دنیا کے ایک چوتھائی لوگ افریقی ہوں گے

January 21, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) 2050 تک دنیا کے ایک چوتھائی لوگ افریقی ہوں گے۔یہ ہمارے مستقبل کی تشکیل کرے گا۔ معزز آبادیاتی ماہرین کے مطابق افریقہ کی آبادی میں بے مثال اضافہ جغرافیائی سیاست، عالمی تجارت، نقل مکانی اور زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو متاثر کرے گا۔ یہ براعظم کا دوبارہ تصور کرنے کا وقت ہے۔ 2022 میں دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ صرف دو دہائیوں میں اس میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔ 2050 تک کرہ ارض پر ہم میں سے تقریباً 9.5 ارب ہوں گے۔ ایلن مسک کے مطابق کم شرح پیدائش اور تیزی سے کم ہوتی شرح پیدائش تہذیب کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔