جوڈیشل کمپلیکس کی بجلی بند، متعدد اہم کیسوں کی سماعت ملتوی

January 21, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی بجلی ایک بار پھر خراب ہونے سے احتساب عدالت میں متعدد اہم کیس سماعت کے بغیر ملتوی کردیئے گئے۔ جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی نہ ہونے کے باعث سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 3فروری، سابق صدر آصف زرداری کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کی سماعت 3فروری، پارک لین ریفرنس یکم فروری لیاقت قائم خانی کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی گئی۔