5تھانوں میں ایس ایچ اوزتعینات

January 21, 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان نے 5تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ انسپکٹر عمران محبوب کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او ڈیفنس بی تعینات کردیا گیا جبکہ انسپکٹر وجیہ الحسن کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی ،انسپکٹر انجم توقیرکو پولیس لائنز سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد آصف جاوید کوپولیس لائنز سے ایس ایچ او چوہنگ،سب انسپکٹر علی شیرکو ایس ایچ او لیاقت آباد تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او چوہنگ سب انسپکٹر ناصر خان کو جوڈیشنل ونگ میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔