اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نوکری پربحال

January 21, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے معطل اور برخاست ہونے والے ملازمین کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں پر شنوائی کی ہے- معظم علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا، انکوائری آفیسر کی سفارشات پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے بحال کرتے ہوئے ایک سال کی سالانہ ترقی روک لی ہے-ہدایت اللہ ڈرائیور سب جیل چکوال کو بوجہ غیر حاضری نوکری سے برخاست کیا گیا تھا، انکوائری آفیسر کی سفارشات پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اپیل منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا ہے-