• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے 15 اضلاع میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ترقیاتی منصوبوں کی ضلع وار پیش رفت، مقررہ اہداف اور تکمیل کے اوقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنز، ڈسپوزل اسٹیشنز اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لاہور سے مزید