یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ذوالوجی پر کانفرنس شروع، درجنوں مقالے پیش

January 21, 2022

لاہور( خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے زیر اہتمام ”ذوالوجی کے میدان میں نئے سائنسی رجحانات“ کے موضوع پر پہلی دو روزہ آن لائن عالمی کانفرنس کاآغاز ہوا،جس میں 14سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 27 سکالرز نے کانفرنس میں کلیدی خطابات کئے۔ دوروزہ کانفرنس میں درجنوں مقالہ جات بھی پیش کئے گئے۔