کوئٹہ(پ ر)پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے بادینی میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا جس میں مریضوں کو معائنہ کے بعد ادویات بھی دی گئیں پاک آرمی کے اعلیٰ حکام نے کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکاوٹس کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پر غریب اور نادار افراد میں راشن اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم جیکٹس و جوتےبھی تقسیم کیے گئے۔