عوام کو ہمیشہ خوشنما نعروں سے دھوکہ دیاگیا‘ جمعیت ن

January 21, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ حکمرانوںنے کبھی بلوچستان کو صوبے کی حیثیت سے دیکھانہ ہی حقوق دئیے ہیں صرف عوام کو خوشنما نعروں کے ذریعے دھوکہ دیاگیا انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے مسلسل مہنگائی کا بوجھ عوام پرڈالا جارہاہے ساڑھے تین سال طفل تسلیوں میں گزر گئے لیکن عوام کوکوئی ریلیف نہیں ملا گھی، آٹا ، چینی مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام بھگت رہے ہیںملک کے تمام بحرانوں کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے۔