ویسٹ انڈین کرکٹر لیگ سے دستبردار

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈین کر کٹر روماریو شیفرڈ نے پی ایس ایل سیون سے دستبردا ری کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹر روماریو شیفرڈ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی جگہ انگلینڈ کے ٹام لیمنبے کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔