کے ایم سی کا ہر فرد میرا ساتھ دے شہر کی خدمت کرے، مرتضیٰ وہاب

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کا ایک ایک فرد میرا ساتھ دے اور اپنے شہر کی خدمت کرے، کراچی میں بہت پوٹینشل ہے، اللہ ہمارے شہر کو حاسدوں کے شر اور بری نظر سے محفوظ رکھے۔ محکمہ فائر بریگیڈ نامساعد حالات میں بھی شہریوں کی خدمت کر رہا ہے، فائرفائٹنگ خدمت خلق ہے کیونکہ یہ لوگوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں، وہ غازی اور شہداء جنہوں نے کسی کی جان و مال کو بچانے کے لئے اپنے فرائض انجام دیئے، انہیں اعلیٰ ترین اعزاز دیا جانا چاہئے، فائربریگیڈ کے مسائل کو حل کریں گے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے لئے تما م وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فریئر ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔