• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، ماوا، غیرملکی سگریٹ و منشیات برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے 4 مختلف کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، ماوا، غیرملکی سگریٹ و منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر رکشا سے 50 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے عبد الستار کو گرفتار کیا گیا، حب سے کراچی پہنچنے والے دو ملزمان جمشید اور بلاول کے قبضے سے 105 ڈنڈے غیر ملکی سگریٹ، 1100 پڑیاں انڈین گٹکا اور 100 پڑیاں ماوا برآمد کیا گیا ، حب ریور روڈ سے محمد عدیم کو گرفتار کر کے 80 پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا،جبکہ حب ریور روڈ سے شبیر خان کو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید