کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد قادری پر ہونے والے سفاکانہ قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر کے ملک گیر سطح تک لے جایا جائے گا اور آئندہ کا سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔