کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایس ایس پی سٹی آفس کراچی میں "معرکہ حق" کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی ہول سیل مارکیٹ فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اسلم پولانی تھے،ایس ایس پی علی حسن، اسلم پولانی اور دیگر نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے منہ توڑ جواب پر خراج تحسین پیش کیا، مقررین نے کہا کہ ہماری افواج نے جس بہادری سے وطن کا دفاع کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔