• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمیشہ قائم، بھارت ناکام و رسوا ہوگا، محمد شاہد غوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ ہمیشہ قائم ودائم اور چمکتا ،بھارت ہمیشہ کی طرح ناکام رسوار رہےگا بربادی اس کا مقدر ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن وانصاف کا پرچم بلند کیا جبکہ بھارت نے امن کو تباہ اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر انصاف کا قتل کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،سیکولر ازم کا علمبردار بھارت جنونیت پسند اور اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،بھارت معرکہ حق کی عبرتناک شکست کو یاد رکھے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،پاکستان کے عوام اتحاد ویکجہتی کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں وطن عزیز کے ایک ایک انچ اور چپے چپے کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبرداربن کر ابھرا ہے، پاکستان امن پسنداورسفارتی طور پر دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے اس کی روشنی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہر اہتمام استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد مبین قادری علامہ حفیظ قادری،مفتی خالد کمال قادریعلامہ صابر چشتی،علامہ حامد قادری۔کراچی نائب امیر فرحان راجپوت، رکن کراچی رابطہ کمیٹی محمد عالم قادری ودیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید