• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی انتخابات، اسلامی تحریک عوامی امنگوں کے مطابق حصہ لے گی، میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی انتخابی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ آئی ٹی پی جی بی انتخابات میں عوامی امنگوں کے مطابق حصہ لے گی اور کامیاب ہو کر حقیقی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرئے گی، انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں آئی ٹی پی جی بی کے عوامی حقوق، تعلیم، عوامی معیار زندگی، انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بہتر نمائندوں کے انتخاب پر بات چیت کر رہی ہے تاہم انہوں نے افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی نے کسی بھی جماعت کو کوئی ڈیمانڈ نہیں دی اور نہ ہی کسی جماعت کی جی بی سے ہٹ کر کوئی ڈیمانڈ قبول کرے گی، انہوں نے کارکنوں سے کو کہا کہ وہ قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی کے امیدواروں کو بھرپور ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ آئندہ دور ادوار میں آئی ٹی پی نوجوانوں کو ملک و قوم کا باشعور اور ذمہ داری شہری بنانے کے لیے بھی کردار اداء کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید