• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رزاق آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 36سالہ مدثرولد لیاقت علی زخمی ہوگیا،گلستان جوہر بلاک 11بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ کریم ولد یار محمد زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے،مومن آباد کے علاقے قائد عوام کالونی میں واقع ایک گھرمیں اندھی گولی لگنے سے 19سالہ اصغر شاہ زخمی ہو گیا۔خدا کی بستی ندی کنارے فائرنگ سے 36 سالہ تنویر ولد جاوید زخمی ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7D بارہ میٹر روڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ جنید ولد اعظم شخص زخمی ہوگیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید