کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی کیماڑی نے مختلف تھانوں میں تعینات 18 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا، حکمنامہ کے مطابق 6 ہیڈ کانسٹبلز ماجد خان ، وسیم حیدر ، جان شیر خان ، بلال اکبر ، طارق شاہ اور محمد عرفان، 12 کانسٹبلز محمد ثنا اللہ ، محمد اکرم ، ثنا اللہ ، علی اکبر ، راشد ، اعجاز خان ، محمد یوسف ، شاہنواز ، عمران بابر ، فیصل محمود ، شاہ رخ اور شیخ محمد گلاب کو معطل کیا گیا ہے ، اہلکاروں کا تبادلہ سسپنڈ کمپنی گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ کر دیا ہے۔