کراچی (جنگ نیوز )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم ریاست دفاعی بنیادوں پر اتنی مضبوط ہو کہ دوسروں کی حملہ کرنے کی جرأت نہ ہو، اس کو آج کے زمانے میں ڈیٹرنس کہا جاتا ہے،قرآن مجید مسلمانوں کو قوت و تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دیتا ہے تاکہ دشمن پر ہیبت قائم رہے،ان خیالات کا اظہار معروف مصنفہ اور تاریخ دان پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر نے ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں منعقد ہمدرد شوریٰ کے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، صدارت سابق گورنر سندھ (ر) معین الدین حیدر نے کی، اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) طارق خلیل ڈاکٹر امجد جعفری سینیٹر عبدالحسیب خان، کموڈور(ر)سدید انور ملک، انجینئر ابن الحسن، پروفیسر ڈاکٹر عامر طاسین، بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریاض الحق اور ڈپٹی اسپیکر شوریٰ کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔