کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت سے متعلق گاڑی کے مالک کے خلاف 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا،سینیئر سول جج غربی کی عدالت میں مرحومہ خاتون کے بیٹے نے دعویٰ دائر کیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ساجد خان کی والدہ فاطمہ بانو کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ اور گھر کی کفیل تھیں۔