کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی والدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ،پیپلز پارٹی کے عہدیداروں، میونسپل کمشنر ،ٹاؤن افسران،اراکین کونسل ،ملازمین اور عوام نے شرکت کی، تدفین گبول گوٹھ قبرستان میں کی گئی، دریں اثنا اہم سرکاری،سیاسی ،منتخب نمائندگان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔