• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کو معرکہ حق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کا جشن منائینگے، محمد صادق شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چوہدری شجاعت لورر پاکستان کے بانی و مرکزی صدر و مسلم لیگ (ق) کے سینئرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو معرکہ حق آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کا جشن جوش و خروش اور قومی جذبے کے طور پر قائد چوہدری شجاعت حسین. چوہدری شافع حسین. چوہدری سالک حسین کی قیادت میں منائیں گے. انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان، شہداء، غازیوں اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور پاک افواج سے اظہار تشکر کرینگے، افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جارہا ہے جسں پر پاکستانی قوم فخر کرتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید