جماعت نہم سائنس گروپ کی مارک شیٹس 26 جنوری کو جاری ہونگی

January 22, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ء ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ کی مارک شیٹس 26جنوری 2022ء سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹونے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اپنے اتھارٹی لیٹر،شناختی کارڈ کی کاپی یا اپنے نمائندے کی آفس کارڈ کی کاپی کے ساتھبورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔