لیاری، گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا کیس حل، قاتل گرفتار

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا کیس حل کرلیا گیا ، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی تھی ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون سمیرہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، سمیرہ کو ملزم فرحان نے قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا ، ابتدائی تفتیش میں ملزم کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹریشن ہے اور اسی سلسلے میں اس کا سمیرا کے گھر آنا جانا رہتا تھا ، واقعہ کے روز بھی وہ کام کے سلسلے میں گیا تھا لیکن اسی دوران اس نے موقع پاکر سمیرا کو قتل کردیا ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔