سڑکوں پر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، بھٹو کا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا مجبوری تھا، سعید غنی

January 22, 2022

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں 2001ء کا قانون بحال کرنے کے لیے ڈکٹیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا، نئے بلدیاتی قانون میں سیاسی اور مالی اختیارات شامل ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، اس لیے ذوالفقار علی بھٹو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے تھے۔وزیرِ اطلاعات سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا حالات کی مجبوری تھی۔بلدیاتی قانون پر اعتراضات کرتے ہوئے اپنے اعتراضات سڑکوں کی بجائے اسمبلی میں لائیں اور فلور پر تجاویز دیں۔