اسلام اباد(رپورٹ۔رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نے تمام وفاقی ملازمین کے ٹائم اسکیل پروموشن کے مقدمات کا انفرادی جائزہ لے کر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کر دیا، 3رکنی بینچ مے واضح کیا ہے کہ ایگزیکٹو نوٹیفکیشنز کا ماضی سے اطلاق نہیں ہو سکتا ،عمل مکمل ہونے تک ملازمین سے کوئی مالی وصولی(ریکوری) نہیں کی جائے گی۔