• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا تعلقات باہمی احترام پرمبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کراچی میں امریکا کے 250ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ’’فریڈم 250‘‘ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ سفارتی تعلقات باہمی احترام، مسلسل مکالمے اور مشترکہ مواقع پر استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، سفارتی کور کے ڈین و عمان کے قونصل جنرل سفیر الخانجی، ریئر ایڈمرل خاور زمان، ذوالفقار علی شاہ، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سفارت کاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید