کسٹم نے 12کروڑ مالیت کی یوریاکھاد کے پارسلز قبضے میں لے لئے

January 22, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم عملے نے درخشاں چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12کروڑ مالیت کی یوریاکھاد کے پارسلز قبضے میں لے لئے کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر پریوینٹو ڈاکٹر فرید خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں یوریا کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کلکٹر باز گل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز درخشاں چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 12ٹرکس میں نائٹرو فاس کی آڑ میںیوریاکھاد اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ناکام بتانے ہوئے قبضے میں لے لی ۔