معظم بٹ پیپلزلائرزفورم کی طرف سےصدارتی امیدوارنامزد

January 22, 2022

پشاور(جنگ نیوز)معظم بٹ ایڈوکیٹ کوپیپلز لائرزفورم کی طرف سے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی کے انتخابات کے لئے صدارتی امیدوار نامزدکرلیاگیاہے۔ان کی نامزدگی کاباقاعدہ اعلان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کےدفتر میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی صدرنجم الدین خان کاکہناتھاکہ محمدمعظم بٹ پیپلزپارٹی کی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہیں ان کے ہائیکورٹ بارکے صدرمنتخب ہونے پروہ اس پوزیشن میں ہونگے کہ وہ سینئراورنوجوان وکلاء کی خدمات اوربارکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔اس موقع پرمعظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہاکہ میںشہداء کی اولاد ہوںاورآج شہیدوں کی جماعت میںشامل ہورہاہوں،ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے عظیم لیڈرتھے،نوجوان قیادت صرف اورصرف پیپلزپارٹی کے پاس موجودہے،ہمیں اپنی تمام توانائی نوجوانوںکومضبوط کرنے میں صرف کرنی ہے۔