پشاور ، لڑکے کونشہ آورمشروب پلاکرحبس بیجامیں رکھنے والے کے خلاف مقدمہ درج

January 22, 2022

پشاور(این این آئی)پشاور میں خزانہ پولیس سٹیشن نے پندرہ سالہ لڑکے کونشہ آورمشروب پلاکرحبس بے جامیں رکھنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز حبیب الرحمان ولد طالب جان سکنہ بخشی پل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ میراپندرہ سالہ بیٹا عادل حبیب گزشتہ شب گھرسے نکلااوررات گئے تک واپس نہیں آیااوراس کاموبائل فون بھی بندہے،بیٹے کوہرجگہ تلاش کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی پتہ نہیں چلا،پولیس نے لڑکے کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کرکے تفتیش شروع کی اس دوران مغوی لڑکے نے تھانہ پہنچ کرپولیس کوبتایاکہ ملزم شاکرولد میرعالم سکنہ عباداللہ آبادنے مجھے فون کرکے گھرسے باہربلایااورنشہ آورمشروب پلاکرحبس بیجامیں رکھا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔