سابق مسٹر پاکستان اور ایشین گولڈ میڈلسٹ یحیٰ بٹ شدید علیل، اسپتال میں داخل

January 23, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق مسٹر پاکستان اورایشین گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر یحیٰ بٹ شدید علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بڑی آنت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے یحیٰ بٹ کی شدید علالت پر انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔یحیٰ بٹ نے 3 بار ایشین چیمپئن اور 5 بار مسٹر اولمپیاڈ اور مسٹر پاکستان کا اعزا ز حاصل کیا ہے۔