آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ہوگا

January 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 سے 20 فروری تک کھیلا جائے گا،ٹیکنیکل آفیشلز کا تقرر پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی، ایونٹ میں پنجاب کی دو ، کے پی کے، سندھ ، بلوچستان ،آرمی ، پی اے ایف، نیوی، واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔