تیز ہوا کے باعث اینٹ چہرے پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق

January 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بہادر آباد میں فٹ پاتھ پر سونے والا شخص تیز ہوا کے باعث اینٹ چہرے پر گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود غازی صلاح الدین روڈ میں فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 40 سالہ نذر ولد لنگر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور فٹ پاتھ پر سو رہا تھا کہ شہر میں چلنے والے تیز ہوائوں کے باعث ایک اینٹ اسکے چہرے پر آ کر گری جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔متوفی پہلوان گوٹھ کا رہائشی تھا۔