سراج الحق آج کراچی پہنچیں گے

January 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق 23جنوری(آج)سندھ کے دوروزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگر تنظیمی مصروفیات کے علاوہ 23جنوری کو شہداد پور میں احباب جمعیت سندھ کے تحت منعقدہ احباب سندھ کنونشن سے خطاب اور 24جنوری کو قباءآڈیٹوریم میں سندھ بھر کے ضلعی امراءکے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔