پی آئی اے کی دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتار لی گئی

January 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی دبئی سے کوئٹہ آنے والی پرواز کراچی اتار لی گئی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 232 لینڈنگ کے لیے کوئٹہ کا موسم نامناسب تھا۔ترجمان کے مطابق ریت کے طوفان کی وجہ سے کوئٹہ کا موسم خراب ہے۔پاکستان سول ایوی ایوی ایشن کے ذرائع کے شارجہ سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 186 بھی گزشتہ رات کراچی اتاری گئی تھی۔