بارشوں اور دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، مسافروں کو مشکلات

January 23, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے کے نیٹ ورک پر چلنے والی مسافرٹرینوں کا شیڈول شدید بارشوں اور بعض علاقوں میں دھند کےباعث بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور آنے والی عوام ٹرین 5 گھنٹے تاخیر کا شکاررہی اسی طرح پاک بزنس 4گھنٹے30منٹ، شاہ حسین4 گھنٹے15منٹ، فرید3 گھنٹے 10منٹ ،علامہ اقبال 2 گھنٹے20منٹ، کراچی ٹرین 2 گھنٹے ،خیبرمیل 2گھنٹے ،گرین لائن 2گھنٹے، تیز گام 1 گھنٹہ50منٹ ،قراقرم 1گھنٹہ50منٹ، کراچی، راولپنڈی براستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی پاکستان ٹرین 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ،رحمان بابا 3 گھنٹے ، ملت 1گھنٹہ50منٹ ،سرسید1گھنٹہ50منٹ جبکہ کو ئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر 1گھنٹہ 50منٹ تاخیر سے پہنچی جس سے شدید سردی میں اسٹیشنوں پر انتظار میں ٹرینوں میں مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔