سیلز ٹیکس، تشویشناک صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 30 ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات

January 23, 2022

پشاور ( آن لائن ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا سید ظفرعلی شاہ کی سربراہی میں محکمانہ ترقی کمیٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 30 ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جاری کردئیے۔ ترجمان محکمہ مال کے مطابق ایس ایم بی آر سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں مذکورہ کمیٹی نے 14 قانونگو کو نائب تحصیلدار، 4 ہیڈ رجسٹری محرر کوسب رجسٹرار، 6 نائب تحصیلداروں کو تحصیلدار اور 2 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی دیتے ہوئے چار قانونگو کو ریگولر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ترقی پانے والوں میں محمد سلیم احمد،اشفاق خان،حبیب الحمان، محمد خان، تحسین اللہ،زر علی، محمد غفران،ملک ساجد خان، محمد اختر،سید جوہرعلی،محمد دانیال علی،فضل ہادی،سید علی افسر،سیف الملوک، تاج نبی، مشرف خان،حنیف اللہ،حبیب جان، طیب اللہ،محمد یعقوب اور دیگر شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والے ریونیو اہلکاروں کی خدمات مختلف کمشنروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔