گن پوائنٹ پر چھینا جھپٹی کی وارداتیں، متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم

January 23, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں نورانی مسجد کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر محمدذیشان سےموبائل فون اور دو لاکھ روپے،تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری چوک میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمحمد شعیب سے 7 ہزار روپے، شناختی کارڈ اور2 اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں دوموٹرسائیکل سوار محمد شہزاد سے گن پوائنٹ پرساڑھے پانچ لاکھ روپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حمادحسین سے 35ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر4پشاورروڈپرتین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمحمد وسیم اختر کے بیٹے سے موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈپر دوموٹرسائیکل سوار ممتازخان سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ امتیازمارکیٹ کے قریب دولڑکے گن پوائنٹ پر محمد یسین سےموبائل اور بائیک کی کاپی ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میلادچوک میں تین لڑکے گن پوائنٹ پر احسان اللہ اور ذیشان امتیاز سے گن پوائنٹ پر 2 موبائل اور 5ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر جان عرفان سے موبائل اور 45سو روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ قریشی آبادمیں روبینہ فاروق اپنے ماموں محمد بشیر کے گھر مہمان آئی ہو ئی تھی جہاں دومسلح ملزمان گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے، طلائی زیورات اور چاندی کے زیو رات کل وزنی تقریباً12تولے، 2 گھڑیاں اورایک موبائل،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ صنوبرکالونی میں تین نامعلوم ملزمان عدنا ن احمد نور کے گھر سے گن پوائنٹ پر 5 تولے سونااورتقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب نقد ی چھین کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں شجر عباس کے زیر تعمیر مکان تار ،تھانہ چونترہ کے علاقہ چہان میں شیخ محمد عمران کی العمران جیولرز ، محمد ناصر کی د کان الحسن جیولرز اوردرزی محمد طفیل کی د کان کے تالے توڑکرنامعلوم چور ساڑھے چار تولے سونا ، 60 گرام چاندی جبکہ ساتھ والی محمد طفیل کی دکان کا تالا توڑ کر 10 جوڑے کپڑے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں سردار خان کاموبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ موتی محل پلازہ میں نعمان علی کے نیو کارگو سروس کے دفتر سے ایک رول کپڑا اورایک توڑا جس میں متفرق سامان تھا،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں علی رضا کاموبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں نامعلوم مانگنے والی عورت محمدفاروق کی جیب سے 53ہزارروپے اورموبائل چوری کرکے لے گئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں حسن عسکری سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل اور ایک لاکھ 15ہزار روپے چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرانسفارمرچوک میں محمدجہانزیب کی جیب سے موبائل،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں محمدعرفان کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپر رکشہ میں سفرکے دوران صفیہ بی بی کاموبائل اورایک لاکھ روپے تین نا معلوم عورتوں نے چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد غالب سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں دوموٹرسائیکل سوار ہارون رفیق سے موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کوٹھاکلاں میں خادم حسین کے کمرے سے موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ مورگاہ گاؤں میں نامعلوم چور محمد ریاض کے زیرتعمیر گھر سے دو موٹریں اور دیگر سامان مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد فیضان شہزاد سے موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ جی ٹی روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارذیشان جاوید کے ہاتھ سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ شاہ جیون کالونی میں قمر مشتاق کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا۔